حکومت احتیاطی تدابیر یقینی بنائے‘ دوبارہ مکمل لاک ڈائون کی حمایت نہیں کرینگے:طاہر ڈوگر
لاہور(خصوصی نامہ نگار )پاکستان سنی تحریک کے ڈویڑنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا خوف پھیلانے کی بجائے روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں حکومت کرونا کا شور مچانے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائے مکمل لاک ڈائون کی حمایت نہیں کرینگے بے روزگاری ومہنگائی سے عوام پہلے ہی بہت پریشان اور غربت سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں لاہور کی روشنیوں کو مدہم اور شہر کو کچرے کا ڈہیر بنانے والے خدمت پر یقین نہیں رکھتے شہر میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا بوسیدہ نظام پانی کی کمی خراب سڑکیں تباہ کن سیوریج کے نظام نے روز مرہ کی زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے سیاست میں عوامی خدمت کے جذبے اور اللہ کی رضا کے لئے آئے ہیں۔