• news

افغانستان:دوہیلی کاپٹرٹکرا گئے، 9 اہلکار ہلاک، جھڑپیں 14 فوجی،  5جنگجو مارے گئے

کابل + پل خمری (شِنہوا)افغانستان کے صوبہ ہلمند میںدوہیلی کاپٹرفضا میں آپس میںٹکرانے کے باعث9 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ صوبہ بغلان میں جھڑپوں کے دوران14فوجی،5جنگجو مارے گئے۔ وزارت دفاع نے گزشتہ روز واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ حادثہ ضلع نوائے بارکزئی میں اس وقت پیش آیا جب افغان قومی فوج کے 2 ایم آئی 17ہیلی کاپٹرزتکنیکی مسئلے کی وجہ سے اڑان بھرتے ہوئے تباہ ہوگئے۔علاوہ ازیںضلعی سربراہ ہینان بہرام نے شِنہوا کو بتایا کہ صوبہ بغلان میں صوبائی دارالحکومت پلخمری کے مشرقی ضلع گزرگاہِ نور پر طالبان کے بڑے حملے کو پسپا کرنے کے دوران افغان نیشنل ڈیفنس فورسز کے 14 اہلکار ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بندوقوں اور دستی گرنیڈ لانچرز سے لیس کئی جنگجو نے سکیورٹی چوکیوں پر دھاوا بولا اور ضلعی دفتر کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اے این ڈی ایس ایف نے حملہ آوروں کو جواب دیتے ہوئے انہیں صبح ہونے سے قبل فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن