آمدن سے زائد اثاثے کیس: صوبائی وزیر سندھ سہیل انور سیال نیب سکھر پیش
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر سہیل انور سیال آمدن سے زائد اثاثے کیس میں نیب سکھر میں پیش ہوئے۔ نیب نے سہیل انور سیال سے پوچھ گچھ کی۔ سہیل انور سیال نے لگائے گئے الزامات کا تحریری جواب جمع کرا دیا۔ سہیل انور سیال نے کہا کہ مجھ پر سیاسی مخالفین نے الزامات لگائے۔