ایف بی آر گریڈ 17تا 20 کے متعدد افسروں کے تقررو تبادلے
لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے ان لینڈریونیو سروس میں گریڈ 17تا 20کے متعدد افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں جاری کئے جانے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین فاطمہ کمشنر بے نامی زون ٹو ، عائشہ عمران بٹ کمشنر اپیلز تھری، ڈاکٹر محمد سرمد قریشی کو لارج ٹیکس پیئریونٹ میں کمشنر لیگل تعینات کردیا گیا۔،چیف ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ڈاکٹر یاسمین فاطمہ کو کمشنربینامی زون ٹو تعینات کردیاگیاہے۔ڈائریکٹرلاء عائشہ عمران بٹ کاتبادلہ کرکیانہیں کمشنر اپیلز تھری تعینات کردیا گیاہے۔کمشنراپیلزتھری ڈاکٹرمحمدسرمدقریشی کا تبادلہ کرکیانہیں لارج ٹیکس پیئریونٹ میں کمشنرلیگل تعینات کردیا گیا۔چیف ایف بی آرفوزیہ فخرکا ہیڈکوارٹرسیلاہورتبادلہ کرکیکمشنراپیلز فور،ڈپٹی کمشنرافتخارمسعودخان کاکارپوریٹ ٹیکس آفس سے ایل ٹی یوتبادلہ کردیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنرعمرزیب خان کاآٹو میٹک ایکسچینج آف انفارمیشن زون سیکارپوریٹ ٹیکس آفس ،ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف میو کاآٹو میٹک ایکسچینج آف انفارمیشن زون سیایل ٹی یوتبادلہ کردیاگیا۔کمشنر اپیلز فور محمد فرخ مجید کا تبادلہ کرکے کمشنر اپیلز فائیو جبکہ خالق فاروق میاں کو سی ٹی او میں کمشنر انفورسمنٹ ٹولاہور تعینات کیاگیاہے۔چیف ایف بی آرہیڈکوارٹر ڈاکٹرمحمدادریس کا اسلام آبادسے لاہورتبادلہ کرکے ڈائریکٹرلالگادیاگیاہے۔علاوہ ازیں ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یووقاص اسلم کالاہورسیساہیوال تبادلہ کرکیاوکاڑہ زون کاچارج دیدیاگیاہے۔سیکرٹری پالیسی ونگ آئی آروقاص احمدباجوہ کا بطورایڈیشنل کمشنرایل ٹی یولاہورمیں تبادلہ کردیاگیاہے۔ایڈیشنل کمشنرتنویراقبال کاسیالکوٹ سیلاہورتبادلہ کرکیانہیں سی ٹی او میں تعینات کیا گیا ہے۔سیکنڈ سیکرٹری پالیسی ونگ محمدنعمان انیس کابطورڈپٹی کمشنرایای اوآئی زون لاہورمیں تبادلہ کرنیکانوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔