• news

پاکستان صوفیاء کا فیضان، دو قومی نظریہ کے بانی مجدد الف ثانی ہیں، نور الحق قادری 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان صوفیاء کا فیضان ہے۔ دو قومی نظریہ کے بانی حضرت مجدد الف ثانی ہیں۔ صوفی فکر کا خلاصہ انسانیت کی خدمت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت جلالیہ پاکستان کے زیر اہتما م تیرہویں سالانہ افکار صوفیاء کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس حضرت الحاج پیرسید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف، سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سابق وزیر اعظم پرویز اشرف، ڈاکٹر بابر اعوان، وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری، ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ پاکستان نے شرکت کی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ صوفیاء کا پیغام امن کا پیغام ہے۔صوفیاء کرام ہمیشہ محبت کو پروان چڑھاتے رہے، صوفی ازم کے بغیر کوئی چارہ نہیں، ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وطن کی محبت ایمان سے ہے، اس موقع پرسربراہ جماعت جلالیہ پاکستان پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے کہا کہ صوفیاء کرام کے افکار وتعلیمات امن ومحبت کے فروغ میں ہی پاکستان کی بقا مضمر ہے۔ صوفیاء کرام نے برصغیر پاک وہند میں امن وسکون کا شجر اگایا اورنفرت وشرانگیزی کا خاتمہ کیا۔ اولیاء کے افکار کو متعارف کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن