نواز شریف کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ن فالورز کی تعداد میں اضافہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن فالورز کی تعداد انتہائی کم عرصے میں دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، نواز شریف نے 19 ستمبر کو ٹویٹر پر اپنے پہلے بیان میں ووٹ کو عزت دو لکھا تھا، اس ٹویٹ کو اب تک 54 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے جبکہ 26 ہزار سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے۔