شاہدرہ: خاتون‘ نوجوان‘ شیخوپورہ میں عورت نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی
فیروزوالہ/ شیخوپورہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) شاہدرہ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر جواں سالہ خاتون اور نوجوان نے بیروزگاری کی وجہ سے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ بیگم کوٹ شاہدرہ کے محنت کش کی شادی شدہ بیٹی نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں اور دم توڑ گئی۔ شاہدرہ میں نوجوان نے بیروزگاری کی وجہ سے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ دوسری جانب تھانہ مریدکے کے علاقہ چک نمبر 48 میں ایک شادی شدہ 45 سالہ خاتون زرینہ بی بی نے گھریلو حالات اور خاوند کی آئے روز لڑائی سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔