شہزادہ محمد بن سلمان کی روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفو نگ گفتگو
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کے کراؤن پرنس‘ نائب وزیراعظم محمد بن سلمان نے گزشتہ روز روس کے صدر پیوٹن سے فون پر بات چیت کی ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بات چیت میں عالمی معاشی گروتھ اور استحکام کے موضوع پر تبادلہ خیال ہوا۔ بات چیت میں تیل پیدا کرنے والے ملکوں میں تعاون کو جاری رکھنے اور اوپیک کے فیصلوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔