• news

قصور: 4 سالہ بچے، تھانہ فیکٹری ایریا، فیروز والہ میں 3 خواتین سے زیادتی 

قصور/ فیروز والہ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) قصور میں چار سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ نواحی گائوں رتی پنڈی میں اوباش نوجوان محمد زبیر نے محمد اشفاق کے چار سالہ بیٹے کو اس وقت اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا جب وہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم محمد زبیر اسے ورغلا کر اپنے ساتھ چھت پر لے گیا اور اسے بدفعلی کا نشانہ بنا دیا۔ فیکٹری اور فیروزوالہ کے علاقہ میں تین خواتین سے زیادتی، ملزمان فرار ہو گئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نین سکھ میں نوجوان محمد طاہر نے جواں سالہ خاتون عاصمہ بی بی کو ورغلاء کر فیکٹری گودام میں لے جا کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ ونڈالہ دیال شاہ میں دو افراد گلزار عرف کلا اور عارف نے خاتون (پ) کو سستا سامان دینے کے بہانے گھر بلایا اور اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ ملزمان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ نوجوان نے جواں سالہ خاتون (ج) کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ ملزم فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن