متعدد وارداتیں،15لاکھ کے ڈاکے،شہری قیمتی اشیا سے محروم
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور میں مختلف مقامات پرمتعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں چوہنگ کے علاقے سے 5لاکھ20ہزار،مصطفی ٹاؤن کے علاقہ سے 5 لاکھ جبکہ موٹرسائیکل سوارسے2 لاکھ، کاہنہ کے علاقے سے2لاکھ 10ہزار، مغلپورہ کے علاقے سے ایک لاکھ 40ہزارکی نقدی، زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ راہزنی کی وارداتوں میں راوی روڈسے 34ہزار، مزنگ سے28ہزار اور بادامی باغ سے 16ہزار نقدی،گھڑی اور موبائل فونز چھین لیے جبکہ نامعلوم چور غازی آباد،مصطفی ٹاون اور گلبرگ سے گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی، مصری شاہ، لاری اڈہ، شاہدرہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔