• news

شہباز شریف کی صاحبزادی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع‘  اشتہار لگانے کا حکم

لاہور (آئی این پی ) شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ بدھ کو  شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی بیٹی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ عدالت نے رابعہ عمران کیخلاف اشتہاری کارروائی کے اشتہارات آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن