نیمار نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )برازیلی فٹ بالر نیمار نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پیلے کے بعد سب سے زیادہ گول سکور کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پیرو کے خلاف کھیلے گئے میچ میں نیمار نے ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کو جہاں چار دو سے فتح سے ہمکنار کیا تو وہیں پیلے کے بعد سب سے زیادہ گول سکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔فیفا کے مطابق سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پیلے 73 گول کے ساتھ پہلے نیمار 64 گول کے ساتھ دوسرے اور رونالڈو 62 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔