افغان کرکٹ بورڈ کا نجیب اللہ تراکئی کے خاندان کی معاونت کا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ بورڈ نے مرحوم کرکٹر نجیب اللہ تراکئی کے خاندان کی مالی معاونت کرنے کا اعلان کردیا۔افغان کرکٹ بورڈ نے نجیب تراکئی کے بیوی اور بچوں کی مالی معاونت کے طویل المدتی منصوبے کی منظوری دی ہے جبکہ نجیب کے ایک بھائی کو افغان بورڈ میں ملازمت کی پیشکش بھی کی جائے گی۔نجیب اللہ تراکئی گزشتہ دنوں حادثہ میں زخمی ہوکر انتقال کر گئے تھے ۔