• news

زمبابوے ٹیم کے دور ہ پاکستان سے دوسری ٹیموں کو بلانے کیلئے راہ ہموار ہوگی:عمران نذیر

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیز نے کہا ہے کہ کرونا صورت حال میں بہتری کے بعد زمبابوے کرکٹ کاٹیم کے دورہ پاکستان سے دوسری ٹیموں کو بلانے کیلئے راہ ہموار ہوگی۔زمبابوے دوسری ٹیموں کی نسبت کمزور حریف سمجھی جاتی ہے لیکن کرکٹ میں مدمقابل کو آسان نہیں لینا چاہیے، وائٹ بال کرکٹ میں ایک دو پلیئر کھیل کا نقشہ بدل دیتے ہیں،زمبابوے کی اعلان کردہ ٹیم میں بھی ایسے کرکٹرز ہیں جو پاکستانی بولرز کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ایک بہتر کمبی نیشن کیساتھ میدان میں اترناچاہیے، ون ڈے میچز کیلئے زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنی چاہیں۔، البتہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دیکر ان کے اعتماد میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔

ای پیپر-دی نیشن