• news

معروف ریسلر اور اداکار جان سینا  نے دوسری شادی کرلی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی ریسلر اور اداکار جان سینا خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، انہوں نے تاحال اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف کھلاڑی جان سینا نے اپنی دوست شائے شیریازیدے سے دوسری شادی کرلی ہے لیکن وہ ابھی تک اپنی شادی منظر عام پر نہیں لائے۔جان سینا کی یہ دوسری شادی ہے، ریسلر نے اپنی پہلی بیوی الزبتھ ہیوبرڈیو کو 3 سال رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد 2012 میں طلاق دیدی تھی۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ریسلر نے دوسری شادی کی ایک چھوٹی سے تقریب منعقد کی جس میں قریبی لوگوں نے شرکت کی، 43 سالہ کھلاڑی نے فوٹو شوٹ کیلئے کسی میڈیا چینل کو بھی مدعو نہیں کیا۔جان سینا کی 2019 میں شائے شیریازیدے سے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا، لڑکی کا ریسلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری رکھتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن