• news

کرونا :معطل خیبر امن گیمز کا آغاز، 2 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے

لاہور(نمائندہ سپورٹس +نمائندہ سپورٹس )کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 7 ماہ سے معطل خیبر امن گیمز کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں 2 ہزار کھلاڑی حصہ لینگے۔ کھیلوں کے دوران بھی ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔میلے میں فٹبال، کرکٹ اور ہاکی سمیت 14 گیمز کھیلی جائیں گی۔ کھلاڑیوں کو محکمہ سپورٹس کی طرف سے سپورٹس کٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔ تمام مقابلے ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں میں منعقد کئے جائیں گے۔ مقابلوں سے ہزاروں شہری محظوظ ہوں گے۔اس حوالے سے قبائلی اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹر محمد نواز کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہونا قیام امن کی علامت اور صحت مند معاشرے کا وجود ہے، سپورٹس میلوں کے انعقاد سے قبائلی جوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ قبائلی جوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سپورٹس میلہ ضلعی سپورٹس منیجر راہد گل ملاگوری کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے جو کہ دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔اس حوالے سے سپورٹس منیجر راحت گل ملاگوری نے بتایا کہ کرکٹ اور فٹبال کے علاوہ دوسرے کھیلوں کے کھلاڑیوں کو بھی بھرپور موقع ملیں گے تاکہ دوسرے کھیلوں کے کھلاڑی بھی آگے آکر ملک وقوم کا نام روشن کریں، خیبر سپورٹس ان تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کرینگے۔ضلع خیبر میں کرکٹ اور فٹبال کے علاوہ دوسرے گیمز کے کھلاڑی بھی موجود ہیں، ہر گیمز کا ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن صرف ان کو موقع دینا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن