جلسہ حکمرانو ں کیخلا ف عوامی ریفرنڈم ثا بت ہو گا: سینیٹر نزہت صادق
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستا ن مسلم لیگ ن صدر شعبہ خواتین سینیٹر نزہت صادق نے 16اکتوبرکا جلسہ کے سلسلہ میں ایمن آباد میں خواتین کی کارنر مینٹگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانو ں کی نا اہلی،مہنگا ئی اوربے روزگا ری کے خلا ف عوامی ریفرنڈم ثا بت ہو گا لیگ کا رکن اور غیور شہری عوام کے حق حکمرانی اور ووٹ کی عزت کے لئے گھر سے نکلیں گیااور گوجرانوالہ کی عوام اس یو ٹرن حکومتی کرپٹ ٹولے کی ساست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گئے تمام جماعتیں بھی وفاق کی مضبوطی اور عوام کے حق حکمرانی کے لئے متحد ہیں حکومت میں اتنی سکت اور جرات نہیں ہے کہ سیاسی جلسوں کا سامنا کر سکے تو مستعفی ہو جائے اس موقع پر سابق ایم پی اے عذرا صابر نے کہا کہ ن لیگی کارکنو ں کی گرفتا ریا ں اور ان کے خلا ف مقدما ت کا اندرا ج حکو مت کی بز دلی کا ثبو ت ہے ن لیگی کارکن آج تما م رکا وٹیں تو ڑ کر جلسہ میں پہنچیں اور نا اہل حکمرانو ں کے خلا ف جد وجہد میں عملی کردار اد گے ضلعی صدرزرینہ اشرف بٹ نے کہا کہ مریم نواز کا استقبال بھر پور کیا جائے گا اور جلسہ میں بڑی تعداد میں گوجرانوالہ کی خواتین شرکت کر رہی ہے اور 17اکتوبر عوام حکومت کو چلتاکر ے گی اس موقع پر سینئر نائب صدر بلقس روف جنرل سکریٹری صائمہ زاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانو الہ کا جلسہ تاریخ ساز ثابت ہو گا عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندرجو نیازی کرپٹ ٹولے کی سونامی کو بہالے جائے گی مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے لئے جیلیں گرفتاریاں اور مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ہمارے کارکن تو مارشل لا سے بھی خوفزدہ نہیں ہوئے موجودہ بزدل حکمران تو کسی گنتی میں نہیں آتے۔