حافظ آباد:جاوید اسلم بٹ کی پولیس کی ڈاکٹروں سے بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)بزم اولیاء زمبابوے کے صدر جاوید اسلم بٹ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پولیس کی ڈاکٹروں اور عملہ سے مبینہ بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کے مسیحائوں کو تھانوں میںلیجاکر ذلیل کرنا یہ پولیس گردی ہے۔ جسے عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور آر۔پی۔او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا کہ ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں اور ملازمین سے بدتمیزی کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائے۔