• news

مہنگائی کیخلاف کسان اتحاد کا10 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا فیصلہ

بہاولپور (نمائندہ خصوصی) مہنگائی کے خلاف کسان اتحاد کا10 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا فیصلہ چوہدری عبدالمطلب تفصیل کے مطابق کسان اتحاد بہاولپور کے ضلعی صدر چوہدری عبدالمطلب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی چیئرمین کسان اتحاد رائو طارق اشفاق کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 10 نومبر کو دھرنا دیا جائے گا۔ چوہدری عبدالمطلب کے مطابق پنجاب بھر سے کسان اسلام آباد میں شرکت کریں گے۔ بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال سمیت پورے پنجاب بھر سے کسان رہنما دھرنے میں شریک ہوں گے۔ کسان اپنے حقوق کی خاطر دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے دھرنا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے کسانوں کو زندہ درگور کر دیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر طبقہ کسانوں کا ہے 75 فیصد سے زائد جعلی زرعی ادویات ناقص بیجوں کے استعمال سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں کپاس کی پیداوار بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اربوں روپے کا ملکی زرمبادلہ کا نقصان ہوا ہے،گندم گنا کپاس سمیت تمام زرعی اجناس کسانوں سے سستی خرید کر مہنگی فروخت کر کے کسانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ گنا کسانوں سے 200 روپے فی من خرید کر کے چینی 100 روپے سے زائد فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ گندم 1400 روپے من خرید کر 2200 روپے من فروخت کر کے کسانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا کیا ہے۔ بجلی کھاد بیج سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن