• news

17 اکتوبرکے الیکشن میں ناکامی پر پارٹی قیادت چھوڑ دوں گی: وزیراعظم  نیوزی لینڈ کا اعلان

آکلینڈ (آن لائن) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے انتخابات میں ناکامی پر پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں ناکامی ہوئی تو وہ پارٹی قیادت چھوڑ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا عہدہ بہت قربانیاں مانگتا ہے۔نیوزی لینڈ میں17 اکتوبرکو عام انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انہوں نے اس کے لیے سب کچھ قربان کیا۔
 جیسنڈا آرڈرن نے ووٹرز کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔ نیوزی لینڈ کی بہتری کے لیے غیر یقینی صورتحال میں بھی متحد رہیں۔ نیوزی لینڈ میں17 اکتوبرکو عام انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن