• news

سرگودھا: موٹروے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے ماں بیٹا سپرد خاک 

سرگودھا+ شیخوپورہ (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) موٹروے حادثہ میں جاں بحق ماں بیٹے کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ موضع نلی سے لاہور جاتے ہوئے موٹر وے پر شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں نلی کے  محمد  کامران کی اہلیہ اور 2 سالہ بیٹا عبدالہادی جاںبحق ہوگئے۔ ماں بیٹے کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء  کے سپرد کر دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن