• news

جعلی اکائونٹس سکینڈل‘ شاہزیب،ذوالفقار علی کی پلی بارگین کی درخواست منظور 

 اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں شاہزیب ٹرنک والا اور ذوالفقار علی کی پلی بارگین عدالت نے منظور کرلی۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پلی بارگین کی منظوری دی ،ملزمان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پلی بارگین منظور کر لی گئی ،شاہزیب ٹرنک والا اور زوالفقار علی نے پانچ کروڑ روپے کی پلی بارگین کی ۔ملزمان پر اومنی کے بے نامی کمپنیوں کے نام پر قرض فراڈ میں سہولت کاری کا الزام تھا۔

ای پیپر-دی نیشن