چھوٹے گھروں کیلئے رعایتی قرض سکیم کا اعلان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت کی جانب سے چھوٹے گھروں کیلئے رعایتی سکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سکیم کے تحت 27 ،30 اور 50 لاکھ روپے کے قرض سے لاکھوں گھروں کی تعمیر ممکن ہونے کے ساتھ معیشت میں تیزی آنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق قرض 5 سے7 فیصد سود پر ملے گا اور ماہانہ قسط 20 ہزار روپے کے قریب ہو گی۔ ایک اندازے کے مطابق 20 سے 30 ہزار روپے کے قریب ماہانہ اقساط پر کم از کم چھوٹے شہروں یا مضافات میں چھوٹے گھروں کا خواب ممکن ہوسکتا ہے۔