وفاق کی صوبائی معاملات میں مداخلت ثابت ہوئی تو وزیراعظم کو نوٹس دینگے: جسٹس قاسم
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مریدکے سے نارووال روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے روڈ کی تعمیر سے متعلق فنڈز سے متعلق رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ بتایا جائے کہ لاہور نارووال روڈ کی تعمیر کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے یا وفاقی حکومت کی۔ وفاقی حکومت صوبے کے معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟۔ اگر وفاق کی صوبے کے معاملات میں مداخلت ثابت ہوئی تو وزیراعظم کو نوٹس جاری کریں گے۔ جسٹس محمد قاسم خان عدالت کی نے مزید سماعت 15 روز تک کیلئے ملتوی کر دی۔