• news

پہلا مرحلہ احتجاج، دوسرا ریلیاں، تیسرا جیل بھرو تحریک ہے: عبدالغفور حیدری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پہلا مرحلہ احتجاج ہے، دوسرا مرحلہ ہر شہر میں ریلیاں مظاہرے ہوںگے جبکہ تیسرے مرحلے میں جیل بھرو تحریک ہو سکتی ہے۔ امکان ہے کہ استعفوں کا آپشن استعمال کریں۔ عمران خان کے خلاف لاک ڈاؤن دھرنے دئیے جانے کا امکان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پہنچنے کے بعد جامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پیغام دینا چاہتا ہوں جہاں جہاں قافلے روکیں گے وہیں شاہراہ بند کرکے دھرنا اور مظاہرہ ہوگا۔ ایسی غلطی نہ کریں کہ ملک میں آگ لگ جائے۔

ای پیپر-دی نیشن