• news

آٹے کی قیمت میں اضافے کا کیس غریب کو روٹی میسر نہیں وزرا اچھا کہ رہے ہیں رپورٹ آئی تو وزیراعظم وزیراعلی کو طلب کرینگے پشاور ہائیکورٹ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ)  آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں‘ وزراء سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  ہم پوائنٹ بناتے ہیں۔  روزانہ 18 سو  بیگز آٹا سستے داموں پر دے رہے ہیں۔ جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر آٹا کہاں پر مل رہا ہے۔ کسی کو معلوم نہیں۔  وزیر ایک پودا لگاتا ہے تو اخباروں میں اشتہار لگ جاتے ہیں۔ وزراء کے اشتہار ہوتے ہیں۔ اخبار میں یہ اشتہار نہیں دیتے سستا آٹا کہاں مل رہا ہے۔ انتظامیہ سے لوگوں کی توقعات ہوتی ہیں۔ افسر ذمہ داری نہ  نبھا سکیں تو عوام کیا کریں۔ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کون افسرکہاں ہے۔ ہمیں غرض اس چیز سے ہے کہ عوام کو سستی چیزیں ملیں۔ رپورٹ پیش نہ کی گئی تو وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کو طلب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن