• news

وقار یونس نے کرکٹرز کی دماغی صحت کے مسائل کا خدشہ ظاہر کر دیا

 لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کی دماغی صحت کے ایشوز کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیو سیکیور ببل میں کھیلنا آسان نہیں ہے، اگر کرونا وائرس لمبا وقت لے گیا تو کھلاڑیوںکیلئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ہمارے کرکٹرز نے انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ بائیو سیکیور ببل میں کھیلی ہے، ابھی اس حوالے سے کوئی چیز سامنے نہیں آئی لیکن ایسا نہیں ہے کہ دماغی صحت کے مسائل پیدا نہیں ہو سکتے، مسائل پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ آئسولیشن میں رہنا اور کراؤڈ کا نہ ہونا مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ صرف پاکستان اور انگلینڈ کا مسئلہ نہیں بلکہ ساری دنیا کا مسئلہ ہے۔ کرکٹ بورڈز ضرور سوچ بچار کر رہے ہوں گے کہ موجودہ صورتحال سے کیسے نمٹنا ہے اور اگرکرونا وائرس طویل ہوتا ہے تو کیا حکمت عملی بنانی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن