• news

مظفرگڑھ: پسند کی دوسری شادی سے انکار پر باپ نے بچہ گھر کی چھت پر یرغمال بنا لیا

مظفر گڑھ (این این آئی)مظفر گڑھ میں پسند کی لڑکی سے دوسری شادی کیلئے ایک شخص نے اپنے 42 دن کے بچے کو 15 گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا۔ جتوئی کے علاقے سلطان میں سیف اللہ نامی شخص پسند کی لڑکی سے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔
پولیس کے مطابق نفسیاتی مریض ہونے کے باعث لڑکی کے اہلخانہ نے شادی سے انکار کر دیا تھا۔ سیف اللہ نے جمعرات کو دوپہر کو اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کر اپنے 42 دن کے بچے کو یرغمال بنا رکھا تھا۔پولیس پہنچی تو ملزم کی جانب سے پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی، بچے کی جان کو درپیش خطرے کے پیش نظر پولیس کے خصوصی سنائپرز نے ملزم کو ٹریپ کر کے گرفتار کر لیا گیا اور یرغمال بنائے گئے 42 دن کے بچے کو بھی پولیس نے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ شہرسلطان میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن