جعلی اکائونٹس کیسز، محکمہ ریونیو سندھ کے افسر نیب گواہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)جعلی اکائونٹس کیسز، پنک زیزیڈنسی کی زمین غیر قانونی ریگولرئزیشن ریفرنس میں محکمہ ریونیو سندھ کے افسر نیب گواہ زین العا بدین کا بیان قلمبند کرلیا گیا ۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی،گواہ نے نیب تفتیشی افسر کو ریکارڈ فراہمی کی تصدیق کردی۔ گواہ زین العابدی نے کہاکہ ریونیو ریکارڈ سندھی زبان میں ہے تاہم رپورٹ اردو میں تیار کی۔احتساب عدالت نے تمام دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنادیا۔احتساب عدالت نے 20 اکتوبر کو وکلائے صفائی کو گواہ پر جرح کی ہدایت کی۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پنک زیزیڈنسی ریفرنس پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔