• news

مستعفی نہیں ہورہا، مظاہرین کی قانون شکنی پر کارروائی کرینگے، تھائی وزیراعظم

بنکاک (نیٹ نیوز) تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے واضح طور پر کہاکہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہورہے اور ملک میں مظاہروں پر عائد پابندی 30 دن تک جاری رہے گی۔ تھائی لینڈ میں جمہوریت کے حامیوں نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی ہے۔ تھائی وزیراعظم پرایوتھ چان اوچا نے مظاہرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پابندی کی خلاف ورزی کی گئی توحکومت قانون کااستعمال کرے گی۔گزشتہ روز بھی بنکاک میں مظاہرین نے بڑی تعداد میں جمع ہوکرحکومت کیخلاف احتجاج کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن