دبئی ائرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی واپسی جاری
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) دبئی ائرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی قونصل خانے نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 558 پاکستانی ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔ 120 پاکستانی ابھی بھی دبئی ائرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
دیگر پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظام کر رہے ہیں۔ قونصل خانے نے پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ دبئی آنے سے پہلے اپنی شرائط خود پوری کریں۔