ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی رہائی کیلئے تحریک لبیک کی ریلی
لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم واہگہ ٹاؤن کے زیر اہتما م گستاخ ساون مسیح کو آٹھ سال بعد ہائی کورٹ کیطرف سے رہاکرنا، گستاخانہ صحابہؓ کی عدم گرفتای اور محافظ ناموس صحابہ و اہلبیتؓ ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف بسی موڑ گول چکر سے لیکرداروغہ والاچوک تک پر امن تحفظ ناموس رسالت ؐ وتحفظ ناموس صحابہ و اہلبیتؓ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم لاہورکے امیر علامہ محمد فیاض وٹو جلالی نے کہا گستاخ ساون مسیح کی رہائی سے عاشقان رسولؐکے دل زخمی ہوئے ہیں۔اس حکومت نے اب تک چارگستاخوں کوجرم ثابت ہونے پر سزا سنائے جانے کے باوجود بھی رہا کیا ہے۔ ناموس رسالتؐ پر پہرہ دینا ہر مسلمان پر ہر لمحہ فرض ہے۔اس اوّلین فریضہ سے بے خبری اْمت مسلمہ کے زوال کا باعث بن رہی ہے۔حکمران بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کی بجائے قرآن وسنت کے مطابق فیصلے کریں تو ملک وقوم کو تمام مصائب سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔۔حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے گستاخ آصف علوی کو ملک سے فرار کروانے میں اداروں کا ہاتھ ہے۔جبکہ صحابہ اور اہلبیت اطہارؓکی ناموس پر پہرا دینے والے سربراہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو دو ماہ سے زائد بلاجواز جیل میں بند کیا ہوا ہے۔ اور انہیں بنیادی حقوق سے بھی محروم کیا ہوا ہے ۔