موٹروے زیادتی کیس: ملزم عابد کیمپ جیل چکی میں بند
لاہور(نامہ نگار) موٹر وے خاتون زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو سخت سکیورٹی اورنگرانی میں کیمپ جیل کی چکی میں بند کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیالکوٹ موٹروے پرخاتون زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کوکیمپ جیل میں منتقل کیا گیا، ملزم عابدکو تنہا رکھا گیا اور جیل کی چکی میں بند کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا کہناتھا کہ اسے گرفتاری دینے سے قبل ہروقت خوف رہتا تھا کہ پولیس اس کو دیکھتے ہی گولی مار دیگی۔ ایک ماہ تک خوف کے آثار طاری رہے، مارے خوف و وہشت کے ایک ماہ تک ڈرا سہما رہا، گرفتاری دینے کے بعد پہلی بار اچھی طرح سویا اور پیٹ بھر کرکھانا کھایا۔ گرفتاری سے قبل والدین سے ملنا چاہتا تھا، یہ خواہش پوری ہوگئی، گرفتاری کے بعد خود کو محفوظ سمجھنے لگا ہوں۔ عدالت جو بھی سزا دے گی قبول کروں گا۔ جیل حکام کا کہناتھا کہ مرکزی ملزم کو شناخت پریڈ ہونے تک فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔