• news

پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام، وزیراعظم امید کی کرن، مدت پوری کرینگے: پرویز خٹک 

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی نہ اوچھے ہتھکنڈے جمہوریت کے دعویداروں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا پی ڈی ایم کا حکومت مخالف جلسہ ہی ناکام ہوگیا۔ وزیراعظم اور پی ٹی آئی غریب عوام کیلئے امید کی واحد کرن  ہیں گیارہ اپوزیشن جماعتوں کا یہ حال ہے کہ ایک پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

ای پیپر-دی نیشن