پٹرولیم لیوی میں ایک روپے 14پیسے فی لِٹر اضافہ،عوام ریلیف سے محروم
اسلام آباد(نا مہ نگار)حکومت نے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے عوام کو ریلیف سے محروم کردیا ہے۔ پٹرولیم لیوی میں ایک روپے 14پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرولیم لیوی میں ایک روپے 14پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا ہے۔ پٹرولیم لیوی 27.32روپے سے بڑھا کر 28.46روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 30روپے کی سطح پر برقراررہے گی۔پٹرول کے فی لٹر 15.11روپے سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 15.12روپے فی لٹر سیلز ٹیکس عائد ہے۔ پٹرول کی بنیادی قیمت 51.50سے کم ہو کر 50.39روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی بنیادی قیمت 52.05سے کم ہو کر 51.92روپے ہو گئی ہے۔ پٹرول کے فی لیٹر پر 53.58روپے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 54.14روپے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز عائد ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔