ڈالر 37 پیسے سستا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملکی زرمبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی برقرار رہا۔ انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر گزشتہ روز کے مقابلے میں 37 پیسے کم تھی۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 162 روپے 49 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کم ہو کر 163 روپے ہے۔