سردیوں میں گیس بحران‘ گھریلو صارفین کو مہنگی ایل این جی دینے کی تجویز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پٹرولیم ڈویژن نے دسمبر میں گیس بحران کے خدشے کے پیش نظر گھریلو صارفین کو مہنگی ایل این جی دینے کی تجویز دی ہے دسمبر میں 193 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوری میں 459 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہوگی، نومبر میں 155 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہوگی، سوئی ناردرن نے ریکوری پلان کے بغیر ایل این جی فراہم کرنے سے معذرت کر لی سوئی ناردرن نے کہا کہ صارفین سے ابھی 73 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔