• news

مریم اورنگزیب نے جلسہ گاہ میں جانے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں کی کلاس لے لی

گوجرانوالہ (نیٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کارکنوں کو جلسہ  گاہ میں جانے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں کی کلاس لے لی۔ گوجرانوالا سٹیڈیم کے گیٹ پولیس کی جانب سے بند کردیئے گئے جس پر مریم اورنگزیب نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے بند دروازے کھلوا دیے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو پانی تک جلسہ گاہ کے اندر لے جانے نہیں دے رہی۔

ای پیپر-دی نیشن