• news

جلسہ گاہ کے باہر مسلم لیگ (ن) کا بڑا سٹال‘ کارکنوں میں مفت ماسک تقسیم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جلسہ گاہ میں کرونا ایس او پیز اور ماسک کی پابندی کی شرط پوری کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلسہ گاہ کے باہر ایک بڑا سٹال لگایا گیا جہاں پر ماسک کے بغیر آنے والے کارکنوں کو مفت ماسک تقسیم کئے جاتے رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ نے اس موقع پر کہا کہ ہم انتظامیہ سے کئے معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کررہے ہیں جبکہ حکومتی اداروں کی طرف سے جلسہ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن