• news

قومی اسمبلی میں حکومت مخالف نعرے شور شرابہ وزیراعظم اجلاس چھوڑ کر چلے گئے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی میں جمعہ کو اجلاس  میں وزیر آعظم کی موجود گی  میں اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا ، اپوزیشن ارکان نے پلے  کارڈ اٹھا رکھے تھے ،انہوں نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر شدید نعرہ بازی کی،اپوزیشن کی نعرہ بازی اور احتجاج کے باعث حکومتی بنچز پر بھی بے چینی رہی،بعض حکومتی ارکان وزیر آعظم کی نشست کے گرد کھڑے رہے ،اپوزیشن ارکان کی نعرہ بازی اور ہنگامہ کے  دوران وزیر آعظم ایوان سے اٹھ کر چلے گئے ، سپیکر اسمبلی نے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کیا،  ،دوبارہ اجلاس کے آغاز پر پی پی پی کے رکن نے کورم کی نشاندہی بھی کی ،تاہم گنتی پر کورم پورا نکلا ،سپیکر نے بعد ازاں اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کر دیا ،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا جلاس گذشتہ روز سیپیکر کی صدارت میں شروع،  اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اجلاس کے آغاز اور وزیر آعظم کے ایوان میں آتے ہی ایوان میں پلے کارڈز لہرائے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،سپیکر چپ کراتے رہ گئے اور وقفہ سولات شروع کرنے کا اعلان کرتے رہے  مگر کسی نے ان کی کچھ نہ سنی ،   اور مسلسل حکومت مخالف نعرہ باری کرتے رہے۔اپوزیشن ارکان اسمبلی نے ’’مک گیا تیرا شو نیازی،گو نیازی گو نیازی کے نعرے لگائے۔ پلے کارڈز پر  انتقامی سیاست نامنظور علی بابا چالیس چور، جزائر پر قبضہ نا منظور، چور سرکار نامنظور کے نعرے درج تھے۔اس دوران وزیر آعظم ایوان سے اٹھ کر چلے گئے جس پر اپوزیشن کے ارکان نے نعرہ لگایا کہ وہ بھاگا، اور حکومت مخالف نعرے  لگاتے رہے ۔حکومتی اراکین اور اپوزیشن اراکین ایوان میں آمنے سامنے آگئے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس بیس منٹ کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔پی پی پی کے رکن سید نوید قمر نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کا جلسہ تھا اس کے باوجود اجلاس بلایا گیا، اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ نہیں چلتی گیا ،دریں اثنااسمبلی میں سجادہ نشین گولڑہ شریف شاہ عبدالحق‘ پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی‘ مولانا عادل ‘ رکن قومی اسمبلی ثوبیہ کمال کی ہمشیرہ اور دہشتگردوں کے خلاف خیبرپختونخوا ‘ شمالی وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ قومی اسمبلی میں سپیکر نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی ثوبیہ کمال کی ہمشیرہ انتقال کر گئی ہیں اس کے علاوہ شمالی وزیرستان‘ پاک افغان بارڈر ‘ بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سیکیورٹی اداروں اور پاک فوج کے جوانوں کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی جائے۔ سپیکر نے کہا کہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین شاہ عبدالحق‘ سیال شریف کے پیر حمید الدین سیالوی اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے ڈاکٹر مولانا عادل کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعا کی جائے۔ سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کرائی، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل الیکشنز ترمیمی بل 2020 پیش کیا، جس کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔۔اسمبلی کے 27ویں سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔  قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر نے اعلان کیا کہ امجد علی خان‘ ریاض فتیانہ‘ منزہ حسن‘ ڈاکٹر عمران خٹک‘ شاہدہ اختر علی اور سید غلام مصطفی شاہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن