وزیراعظم نیوزی لینڈ کی لیبر پارٹی الیکشن جیت گئی:سادہ اکثریت سے زائد سیٹیں،عمران خان کی جسینڈا کو مبارکباد
کرائسٹ چرچ،اسلام آباد (نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ کی لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں سادہ اکثریت سے زائد سیٹیں حاصل کر کے فتح حاصل کر لی۔ 120 رکنی پارلیمنٹ پر دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے 98 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئیں۔اب تک کے نتائج کے مطابق سب سے زیادہ 49 فیصد ووٹ لیبر پارٹی نے حاصل کیے اور اس حساب سے اس کی پارلیمنٹ کی 64 سیٹیں بنتی ہیں۔نیشنل پارٹی اے ٹی سی نیوزی لینڈ اور گرین پارٹی نے مشترکہ طور پر 10 نشستیں جیتیں۔ لیبر پارٹی آئندہ تین برسوں کے لیے تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی نیوزی لینڈ میں 1996 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کی ہو اور 50 سال میں لیبر پارٹی کی یہ سب سے بڑی فتح ہے۔ادھر وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں الیکشن میں کامیابی پر جسینڈا آرڈرن کو مبارکباد دیتے کہا آپ کے طرز عمل مے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پاکستانیوں کے بھی دل جیت لئے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مذید تقویت دینے کو خواہاں ہیں۔