اختیارات کا ناجائز استعمال ‘ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون‘ ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان گرفتار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کے سابق سربراہ اعجاز ہارون اور ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو گرفتار کر لیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسروں کی گرفتاری تحقیقات کے بعد عمل میں آئی اور انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون اور حنیف پٹھان پر مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے۔