ن لیگ سیاست میں خطرناک رحجان کو فروغ دے رہی ہے،راجہ بشارت
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب کے وزیر قانون، پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ کل جب میاں نواز شریف پاک افواج کے خلاف زہر اگل رہے تھے اس وقت وزیرستان اور بلوچستان میں ملک کی خاطر شہید ہونے والے 20 فوجیوں کے جنازے ادا کئے جا رہے تھے نواز شریف کی تقریر پر دشمن ملک بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں ن لیگ سیاست میں انتہائی خطرناک رحجان کو فروغ دے رہی ہے ن لیگ کا یہ خطرناک کھیل ملکی سلامتی، استحکام اور معیشت کے خلاف سازش ہیگوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کی ناکامی نے حکومت کو اور مضبوط کر دیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف شدید بیماری کا بہانہ بنا کر عدلیہ سے ریلیف لے کر باہر گئے تھے لہذا عدلیہ کیلئے بھی یہ لمحہء فکریہ ہے کہ کل جو شخص چلنے سے بھی قاصرتھا آج وہ لندن میں بیٹھ کر گلا پھاڑ پھاڑکرکیسے بول رہا ہے۔