• news

 گوجرانوالہ جلسہ نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی : یوسف رضا گیلانی

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز 18اکتوبر2007ء دنیا کی سیاسی تاریخ کا بڑا سانحہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس میں 180سے زائد جیالوں نے جام شہادت نوش کیا اور سینکڑوں زخمی ہوئے جو نئی سیاسی تاریخ رقم کر گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار پی پی 217ملک ارشد اقبال بھٹہ سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات میںکیا اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی اور ملک ارشد اقبال بھٹہ کے مابین موجودہ ملکی سیاسی معاشی اور اقتصادی صورتحال پارٹی تنظیموں اور 30نومبر کے ملتان جلسہ کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا جبکہ سید احمد مجتبے گیلانی ،سید مہدی شاہ گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے یوسف رضا گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا گوجرانوالہ جلسہ نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی ،حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث پاکستان آج ہر محاذ پر ناکام اور نامساعد حالات کا شکار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن