• news

فیروزوالا: میٹرنٹی ہوم میں عملے کی غفلت سے حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق

فیروزوالہ (نامہ نگار) محکمہ صحت کے بعض حکام کی ملی بھگت سے شہر کی آبادی ڈیرہ غریب عالم میں ایم بی بی ایس لیڈی ڈاکٹر کے بغیر چلنے والے میٹرنٹی ہوم میں عملے کی غفلت کے باعث حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق ہوگئی متوفیہ سندس سلیم کے بھائی قیصر محمود نے بتایا ہے میری بہن وہاں غیر مستند عملے کی لاپرواہی کی بناء پر فوت ہوئی ہے۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ اور ڈی سی شیخوپورہ سے مطالبہ کیا کہ موت کا کھیل کھیلنے والے اس کلینک کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے۔ دریں اثناء میٹرنٹی ہوم کی انتظامیہ نے عملے کی غفلت برتنے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن