• news

قصور: بھارت سے آنیوالا شراب کا سمگلر رینجرز کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا 

قصور(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ صدر قصور کے علاقہ میں رینجرز کی فائرنگ سے شراب کا سمگلرہلاک ہو گیا ، رینجرز حکام نے سمگلر کے قبضہ سے انڈین شراب کی بوتلیں برآمد کر لیںتھانہ صدر قصور کے علاقہ وہاڑی فارم کے قریب رینجرز سب انسپکٹر غلام حسین اورشاہد حسین اپنے دیگر اہلکاروں کے ساتھ ناکہ لگائے موجود تھا کہ ایک  نوجوان بھارت کی طرف سے سرحد پار کرکے پاکستان کی طرف آرہا تھا کہ جب اسے رکنے کا اشارہ کیا تو نا معلوم نوجوان نے رینجرز پر فائرنگ شروع کر دی رینجرز کی جوابی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گیا چیک کرنے پر اس کے قبضہ سے 23انڈین شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں تاہم سمگلرکی شناخت تاحال نہیںہوئی ہے ۔ پولیس تھانہ صدر قصور نے رینجرز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن