برطانوی اخبارات میں نوازشریف کے اشتہار کی اجازت کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کل سماعت کریگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کا اشتہار جاری کرنے کے معاملہ پر وفاق کی دو برطانوی اخبارات میں نوازشریف کا اشتہار جاری کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا ۔