• news

بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں فوج کی ریاستی دہشتگردی نوجوان شہید 7 گرفتار 

سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے ہفتے کو ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے لارنو علاقے میں ہفتہ کی صبح   محاصرے اور تلاشی  آپریشن کے دوران نوجوان کو شہید کیا ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق   بھارتی فوج نے چاڑورہ ، بڈگام ، نوگام اور ضلع سرینگرکے مختلف علاقوں میں تلاشی مہم کے دوران  جہانگیر احمد بٹ اور  حارث شریف راتھر  سمیت8کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے  پریس  کانفرنس میں دعوی کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے عسکریت پسند ہیں ان کے قبضے سے  6 گاڑیاں بھی  ملی ہیں۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز کریم آباد پلوامہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اس دوران  شہری مشتعل ہوگئے ، شہریوں کی ایک بڑی تعدادنے گھروں سے نکل کر احتجاجی مظاہرے کیے  فورسز پر پتھراو کیا  مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فورسز اہلکاروں نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ بھارتی جماعت کانگریس کے رہنما اورسابق بھارتی وزیر پی چدمبرم نے کہا ہے بھارتی حکومت  جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ واپس لے 5 اگست، 2019  کے غیر آئینی فیصلوں کو منسوخ کرنا چاہئے۔کے پی آئی  کے مطابق   پی چدمبرم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت  کی بحالی کے لیے جدوجہد کی غرض سے تشکیل دیے گئے سیاسی اتحاد کا خیر مقدم کیا ہے۔ پی چدمبرم نے  سیاسی جماعتوں کے اتحاد  کی حمایت کرتے کہا کہ بھارتی  حکومت کو دفعہ 370 کے خاتمے کا اقدام واپس لینا چاہیے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن