لندن: کرونا کے سبب گھروں میں ملاقاتوں پر پابندی، ایک روز قبل قانون نافذ کیا گیا
لندن (عارف چودھری) ایک روز قبل نافذ ہونے والے قانون کے بعد برطانوی دارالحکومت لندن کے لوگوں پر دوسرے گھروں کے لوگوں سے گھر کے اندر ملنے پر پابندی ہوگی۔ سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ لندن، ایسیکس ، یارک اور دیگر علاقوں میں لاکھوں افراد کو سخت ٹائر 2 کوویڈ اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جس میں پب اور ریستوران بھی شامل ہیں۔ اس بارے میں کسی حتمی فیصلے سے قبل گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنھم ٹائر 3 کی طرف جانے والے حالات کی مزاحمت کر رہے ہیں۔