اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کر دیئے
اسلام آباد(محمد صلا ح الدین خان سے ) اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کردیئے ہیں۔آڈٹ اینڈ اکائونٹ سروس کے گریڈ 20کے آفسر جبران خلیل ملک جو بطور جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن میں کام کررہے تھے کو واپس ان کے پیرنٹس ڈیپارٹمنٹ اے جی پی آر بھیج دیا گیا ہے۔سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 20کے آفسر محمد اکبر جو فیڈرل ایجوکیشن میںجوائنٹ سیکرٹری کام کررہے تھے کو جوائنٹ سیکرٹری پلاننگ ڈویژن ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20کے آفسر محمد فاروق کی چھٹیوں (ای او ایل) کاجاری کیا گیا نوٹیفیکشن منسوخ کردیا گیا ہے، جبکہ ان کو بطور جوائنٹ سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن اسلام آباد ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19کے غلام مجتبیٰ کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔او ایم جی گروپ گریڈ 17کے آفسر سمیع الحق او ایس ڈی کے عہدے کا چارج چھوڑ کر 23دن کی چھٹی پر چلے گئے ہیں وہ 21ستمبر سے چھٹی پر ہیں۔سیکریٹریٹ گروپ گریڈ20کے آفسر شاہد احمد سندھو نے تین ستمبر سے او ایس ڈی عہدے کاچارج چھوڑ دیا ہے۔پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی)گروپ گریڈ 20کے آفسر جاوید سہنا جسکانی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔